19 نومبر، 2026، 11:16 AM

آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں تین خلاف ورزی کرنے والے تیل بردار جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی؛ ایرانی بحریہ

آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں تین خلاف ورزی کرنے والے تیل بردار جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی؛ ایرانی بحریہ

ایرانی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں تین خلاف ورزی کرنے والے تیل بردار جہاز سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئے اور انہیں روک دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تین بحری جہاز ایرانی بحریہ کی وارننگ کو نظر انداز کرتے ہوئے اور اپنے نیویگیشن سسٹم بند کرکے آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ممنوعہ علاقے سے گزر رہے تھے کہ سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ان میں آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی بحریہ کے شعبۂ تعلقات عامہ نے زور دے کر کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی مسلح افواج کی جانب سے اعلان کردہ ضوابط کی پابندی، ضروری رابطہ کاری، مجاز سمندری راستوں کا انتخاب اور نگرانی و نیویگیشن کے آلات کو فعال رکھنا لازمی ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان شرائط کی پابندی کیے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنے کا نتیجہ سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے اور آگ لگنے کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

News ID 1942964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha